ابنا: ایک آزاد اردنی نیوزایجنسی کے مطابق دہشتگرد جماعتوں ،جنہیں امریکہ نے اعتدال پسند حزب مخالف کا نام رکھا ہے کی مدد سے امریکہ اور اسرائیل جنوبی شام پر قابض ہونے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کی یہ چنندہ دہشتگرد جماعتیں امریکی ساخت کے سامان جیسے‘‘ ٹاؤ میزائلوں’’ سے مسلح ہوں گی نیز انہیں امریکی اور اسرائیلی جاسوسی ایجنسیاں بھی مدد فراہم کریں گی۔‘‘اعتدال پسند جماعتیں ’’ یہ اصطلاح امریکی انتظامیہ بشارالاسد کی حکومت کے خلاف بر سر پیکاربعض دہشتگرد تنظیموں کیلئے استعمال کررہی ہے۔افغانستان میں سابق سویت یونین فوجیوں کے خلاف برسرپیکار طالبان دہشتگردوں کیلئے بھی امریکہ نے یہی اصطلاح استعمال کرکے انہیں جواز بخشنے کی کوشش کی تھی۔سوموار کو کارگو اسلحہ سے لیس ایک امریکی طیارہ جو شام میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو سامان لے جارہا تھا اردن کے ہوائی اڈے پر اُتر گیا۔جنوری میں امریکی سلامتی عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ امریکی کانگرس نے شام اسلحہ پہنچانے کیلئے مالی مدد کی ہے۔واضح رہے کہ شام 2011 سے خونین تشدد کی لپیٹ میں ہے جس کی آگ بھڑکانے میں مغربی طاقتیں اپنے علاقائی حواریوں خاص کر سعودی عرب، ترکی اور قطر سرگرم ہیں۔ذرائع کے مطابق اب تک اس تشدد میں ایک لاکھ تیس ہزار جانیں تلف ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
4 فروری 2014 - 20:30
News ID: 503373
ایک آزاد اردنی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ اور اسرائیل جنوبی شام پر قابض ہونے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔